Friday, May 3, 2024

پچھلی حکومت نے کیا کچھ کیا سب کو پتہ ہے، شہباز گل

پچھلی حکومت نے کیا کچھ کیا سب کو پتہ ہے، شہباز گل
August 28, 2021 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ، پچھلی حکومت نے کیا کچھ کیا سب کو پتہ ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے، نواز شریف اور زرداری کا سارا ٹبر باہر ہے، نوازشریف نے 23غیر ملکی دورے کئے، زرداری نے 51 دورے کیے اور کروڑوں روپے سرکاری خرچ کیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، عمران خان پیسہ بچا کر غریب پر لگا رہا ہے، ہمارا وزیر اعظم عام آدمی کا سوچتاہے، عمران خان نے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام شروع کیا ہے۔