Thursday, April 25, 2024

پچاسی کروڑکے تحفےتو مغل بادشاہوں نے بھی نہیں دیئے،حکمران پاس پاس کھیل رہے ہیں : شیخ رشید سراج الحق

پچاسی کروڑکے تحفےتو مغل بادشاہوں نے بھی نہیں دیئے،حکمران پاس پاس کھیل رہے ہیں : شیخ رشید سراج الحق
January 20, 2017
اسلام آباد(92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ 85 کروڑ کے تحفے تو مغل بادشاہوں نے بهی نہیں دیئے حکمران پاس پاس کھیل رہے ہیں، نعیم الحق کاکہنا ہے ن لیگ کے رہنماؤں کی عدالت کو دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مغل بادشاہوں کے بچوں نے بھی اپنے والدین کو اتنے مہنگے تحفے نہیں دیے جتنے نوازشریف کے بچوں نے انہیں دیے۔ پاکستان کا میڈیا دنیا کا عظیم ترین میڈیا ہے نعیم الحق کہتے ہیں ن لیگ کے غلیظ الفاظ کا استعمال بیگم نصرت بھٹو کے زمانے سے چلا آرہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتےہیں  پانامہ اسکینڈل میں حکومت بری طرح پھنس گئی ہے، اگر بڑے آدمی کو سزا ہوگئی تو ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔ تحریک انصاف کے رہنما  فیصل جاوید نے کہا کہ  ہم  نے یہ ثابت کیا کہ قطری خط فراڈ ہے جهوٹوں کی داستان چلتی رہے گی۔