Friday, April 26, 2024

پچاس ہزار بنگالی بھارتی شہری بن گئے !!! بھارت، بنگلہ دیش تاریخی سرحدی معاہدے پر عملدرآمد شروع

پچاس ہزار بنگالی بھارتی شہری بن گئے !!! بھارت، بنگلہ دیش تاریخی سرحدی معاہدے پر عملدرآمد شروع
August 1, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی سرحدی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا جس کے تحت ہزاروں بنگالی اب بھارتی شہری بن گئے ہیں۔ بھارت اور بنگلہ دیش نے اپنی سرحد پر واقع 162 چھوٹی بستیوں کے کنٹرول کا تبادلہ کر کے طویل عرصے سے جاری سرحدی تنازع ختم کر لیا۔ یہ معاہدہ گزشتہ رات مقامی وقت کے مطابق 12بجے عمل میں آیا اور اس کے تحت بھارتی حدود میں واقع بستیاں بھارت اور بنگلہ دیشی حدود میں واقع بستیاں بنگلہ دیش کا حصہ قرار دے دی گئیں۔ مقررہ وقت پر ان بستیوں میں بنگلہ دیش اور بھارت کے قومی پرچم لہرا کر ان کی متعلقہ ملک میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔ یہ بستیاں 18ویں صدی میں قائم ہوئی تھیں اور برصغیر کی تقسیم اور پھر بنگلہ دیش کے قیام کے باوجود ان کے باسیوں کی شہریت کا مسئلہ حل طلب رہا تھا۔ بھارتی علاقے میں واقع 51 بنگلہ دیشی بستیوں کے تمام رہائشیوں نے شہریت بدل کر بھارتی شہری بننے کا فیصلہ کیا۔ ان بستیوں کے 50 ہزار رہائشیوں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ بھارت یا بنگلہ دیش کسی ایک ملک کی بستی میں رہائش رکھیں اور اس ملک کی شہریت حاصل کر لیں۔ ان 162 میں سے 111 بستیاں بنگلہ دیشی علاقے میں جبکہ 51 بھارتی علاقے میں واقع ہیں اور اگر ان بستیوں کے رہائشی اپنی پرانی جگہ پر رہنا چاہیں گے تو انہیں شہریت تبدیل کرنا ہوگی۔