Saturday, May 18, 2024

پچاس ملکوں کے شہریوں کو پاکستان آمد پر ایئرپورٹ پر ویزا مل جائے گا، فہمیدہ مرزا

پچاس ملکوں کے شہریوں کو پاکستان آمد پر ایئرپورٹ پر ویزا مل جائے گا، فہمیدہ مرزا
January 25, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پچاس ملکوں کے شہریوں کو پاکستان آمد پر ایئرپورٹ پر ویزا مل جائے گا، حکومت نے نئی ویزا پالیسی متعارف کرا دی۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کہتی ہیں پاکستان سیاحت کے اعتبار سے جنت کا ٹکڑا ہے، دنیا بھر سے لوگ آنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ویزا کے اجراء کا تھا جسے آسان بنادیا گیا ہے ۔ فہمیدا مرزا کہتی ہیں دنیا بھر سے لوگ پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ پاکستان آنیوالے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرینگے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزراء کی سفارشات لی گئی ہیں آغاز میں بیس نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کریں گے۔ انھوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کے لئے تعاون کریں۔