Wednesday, April 24, 2024

پٹیالہ گھرانے کے کلاسیکل گائیک استاد امانت علی خان کو بچھڑے 47 برس بیت گئے

پٹیالہ گھرانے کے کلاسیکل گائیک استاد امانت علی خان کو بچھڑے 47 برس بیت گئے
September 17, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) برصغیر پاک و ہند میں دنیائے موسیقی کے بے تاج بادشاہ اور پٹیالہ گھرانے کے کلاسیکل گائیک استاد امانت علی خان کو بچھڑے 47 برس بیت گئے۔

راگ راگنیوں کو تسخیر کرنے والے برصغیر پاک و ہند میں دنیائے موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد امانت علی خان، جنہوں نے خاندان اور احباب کی مخالفت کے باوجود غزل گائیکی کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی دلنشین آواز سے دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔

استاد امانت علی خان کو ہر راگ پر دسترس حاصل تھی۔ انہوں نے دھنیں بھی کمپوز کیں اور اداکاری کے میدان میں بھی جوہر دکھائے۔ وہ ایک ایسے فنکار تھے جو بکھرتے تو سمیٹے نہیں جاتے تھے اور جب سمٹتے تھے تو ہاتھ نہیں آتے تھے۔

کلاسیکل موسیقی کے استاد نے صرف 45 برس عمر پائی جس میں سے وہ 27 برس گاتے رہے۔ استاد امانت علی خان تو دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن ان کا فن انہیں آج بھی چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رکھے ہوئے ہے۔