Monday, May 13, 2024

پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت  گئے
March 9, 2021

ملتان (92 نیوز) لوک گلوکار پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 21 سال بیت گئے تاہم ان کی منفرد آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔

صوفی شاعر خواجہ غلام فرید کی کافی ’’میڈا عشق وی تُوں‘‘  گا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے پٹھانے خان 1926 میں کوٹ ادو میں پیدا ہوئے ، ریڈیو پاکستان سے اپنے فن کا باقاعدہ آغاز کرنے والے پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا - ان کا منفرد انداز گائیکی آج بھی سننے والوں کو سحر زدہ کر دیتا ہے ۔

پٹھانے خان کئی دہائیوں تک اپنی سریلی آواز کا جادو جگاتے رہے ، انہوں نے بابا بلھے شاہ ، مہر علی شاہ اور خواجہ غلام فرید سمیت دیگر صوفی شعراء کے کلام کو زبان زد عام کیا ۔

حکومت پاکستان نے اس عظیم گلوکار کو 1979 میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا ، پٹھانے خان 9 مارچ 2000 میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں دار فانی سے کوچ کر گئے۔