Thursday, September 19, 2024

پٹھانکوٹ واقعے کی تفتیش کرنیوالا بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کا افسر تنزیل احمد قتل

پٹھانکوٹ واقعے کی تفتیش کرنیوالا بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کا افسر تنزیل احمد قتل
April 3, 2016
نئی دہلی (نائنٹی ٹو نیوز) شکوک وشہبات سے بھرے پٹھان کوٹ حملے میں شک بھرا ایک اور موڑ آ گیا۔ پٹھان کوٹ واقعے کی تفتیش کرنے والے مسلمان افسر کو مار دیا گیا۔ بھارت کے وفاقی تفتیشی ادارے این آئی اے کے افسر تنزیل احمد ہفتے کی شب ریاست اترپردیش میں اپنے آبائی علاقے بجنور سے اہلیہ اور بچے کے ساتھ واپس نئی دلی آ رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افرد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فارینگ کے نتیجے میں تنزیل احمد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تنزیل احمد این آئی اے کی طرف سے نہ صرف پٹھانکوٹ حملے کی تفتیش کر ر ہے تھے بلکہ کئی اور دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات بھی ان کے پاس تھیں۔ پٹھان کوٹ میں حملے کے دوران بھارتی میڈیا کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات اور اس کے بعد پاکستانی تفتیشی ٹیم کو اہم مقامات کے دورے کی دعوت نہ ملنا اور اب اہم تفتیشی افسر کے قتل سے پٹھانکوٹ حملے پر ایک اور سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ بھارتی حکومت اور خفیہ ایجنسیوں کے کشتی ڈرامے اور کبوتر کہانی کے بعد پٹھانکوٹ میں بننے والی فلم بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانے کے لئے کافی ہے۔