Sunday, September 8, 2024

پٹھانکوٹ واقعہ : پاکستان نے مزید تفتیش کیلئے سوالنامہ بھارت بھجوا دیا

پٹھانکوٹ واقعہ : پاکستان نے مزید تفتیش کیلئے سوالنامہ بھارت بھجوا دیا
January 16, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی چھ رکنی کمیٹی نے کام شروع کردیا۔ کمیٹی نے بھارت سے مزید معلومات بھی مانگ لیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات میں بھارت کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کی چھ رکنی کمیٹی بھی بنادی جس نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم نے بھارت کے تحقیقاتی اداروں سے مزید معلومات بھی مانگ لی ہیں تاکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جاسکے۔ کمیٹی نے اتفاق رائے سے ایک سوالنامہ دفتر خارجہ کے ذریعے بھارت کوبھجوا دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے سوالنامے کا جواب اور مزید معلومات ملنے کے بعد ٹیم تحقیقات کیلئے پٹھان کوٹ بھی جائے گی اورجائے حادثہ کا دورہ کرے گی اور اب تک بھارت میں کی گئی تفتیش کا جائزہ لینے کے علاوہ اعلیٰ بھاتی حکام سے بھی ملاقات کرے گی۔