Monday, September 16, 2024

پٹھانکوٹ حملے کے مسلمان تفتیشی افسر تنزیل احمد کے قتل میں ملوث 2افراد زیرحراست

پٹھانکوٹ حملے کے مسلمان تفتیشی افسر تنزیل احمد کے قتل میں ملوث 2افراد زیرحراست
April 7, 2016
پٹھانکوٹ (ویب ڈیسک) پٹھانکوٹ حملے کے تفتیشی افسر تنزیل احمد کے قتل میں ملوث دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بھارتی مسلمان افسر کو ریاست اترپردیش کے شہر بجنور میں بیوی اور بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا تھا۔ بھارتی انویسٹی گیشن ایجنسی کے مسلمان افسر تنظیم احمد کے قتل میں ملوث دو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق دونوں افراد کو رات گئے حراست میں لیا گیا۔ تنزیل احمد پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کر رہے تھے۔ تنزیل احمد پچھلے ہفتے رات گئے شادی کی ایک تقریب سے واپس آرہے تھے کہ ریاست اترپردیش کے شہر بجنور میں انہیں 21گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ تنزیل احمد کی ہلاکت پر بھارتی اداروں میں بھونچال آگیا تھا جبکہ اس قتل کی مذمت دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے بھی کی تھی۔ کیجریوال نے مقتول کے لواحقین کو پچاس لاکھ امداد بھی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔