Sunday, September 8, 2024

پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے عسکری اور سویلین تحقیقاتی ایجنسیاں کام کررہی ہیں : رانا ثنا ءاللہ

پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے عسکری اور سویلین تحقیقاتی ایجنسیاں کام کررہی ہیں : رانا ثنا ءاللہ
January 18, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے عسکری اور سولین تحقیقاتی ایجنسیاں کام کر رہی ہیں یہ معاملہ انتہائی حساس اور قومی اہمیت کا حامل ہےجب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں مسعود اظہر سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد کالعدم تنظیمیں نے نام بدل کر سامنے آئیں ایسی تنظیموں کے خلاف پنجاب میں بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے سول حکومت جہاں ضروری سمجھے گی وہاں رینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی حکومت پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لیے مثبت انداز اختیار کرے گی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ بیس کے اندر جانے سے روکے جانے کی باتیں صرف خبریں ہی ہیں۔ اس سے قبل راثا ثنا اللہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی اور مخصوص نشستوں کے انتخاب کے حوالے سے طریقہ کار بار بات کی،میڈیا سے گفتگو میں دونوں رہنمائوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خط موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ مخصوص نشستوں کا انتخاب جماعتی بنیادوں پر نہیں ہو گا کمیشن کو استدعا کی ہے کہ یہ انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہی کرائے جائیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے انتخاب کے قانون میں کوئی ابہام نہیں امیدوار زیادہ ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کو مسئلہ درپیش ہے۔