Sunday, September 8, 2024

پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہونے کا امکان

پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہونے کا امکان
January 16, 2016
  لاہور(92نیوز)پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی کا پہلااجلاس منگل کو ہونے کا امکان  ہے،کنوینئرایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب رائے طاہر سربراہی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق  پٹھان کوٹ  میں بھارتی ائیر بیس پر حملے کے حوالے سے انکوائری ٹیم کا اجلاس منگل کے روز ہو گا  جس میں  بھارت کی جانب سے دئیے گئے ثبوتوں کا جائزہ لئے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں کمیٹی اپنا آئندہ کا لائحہ عمل بھی مرتب کرے گی۔ تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی، ایم آئی، ایف آئی اے، آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔