Friday, April 19, 2024

پٹھانکوٹ حملہ مشکوک اور پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ہے: ایف آئی اے ذرائع

پٹھانکوٹ حملہ مشکوک اور پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ہے: ایف آئی اے ذرائع
May 5, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر  حملے کی تحقیقات میں مدددینے کے لئے جانے والی پاکستانی ٹیم نے پٹھان کوٹ حملے کو مشکوک اور پاکستان پر الزام کو بھارتی سازش قراردیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لیئے جانے والی پاکستانی ٹیم نے اس حملے کو مشکوک اور پاکستان پر الزام بھارتی سازش قراردیا ہے ۔ٹیم کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستانی ٹیم کو دیئے گئے شواہد غلط ثابت ہوئے اور تحقیقات کے دوران ان الزامات کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ٹیم نے اس سلسلے میں پاکستان میں زیر حراست افراد کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی سفارش  کی ہے ۔ اس رپورٹ کےبعد امکان ہے کہ اس مقدمہ میں  زیر حراست افراد کو جلد چھوڑ دیا جائے گا ۔ پاکستان کی سرحدکے قریب  واقع  بھارتی فضائیہ کے اڈے پر دو جنوری 2016 کو حملہ کیا گیا تھا۔اس حملے میں بھارت کے سات فوجی ہلاک ہوئے تھے اور چار دن تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد بھارتی فوج نے  چھ حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔بھارت نے الزام لگایا تھا کہ ا س حملے  کا منصوبہ پاکستان میں بنایا گیا تھا۔پاکستانی حکام نے گوجرانوالہ اوردوسرے مقامات سے متعددافراد کو حراست میں لیا تھا۔