Sunday, September 8, 2024

'پٹھانکوٹ حملہ : دنیا ایک سال میں نتائج دیکھے گی'

'پٹھانکوٹ حملہ : دنیا ایک سال میں نتائج دیکھے گی'
January 17, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پٹھان کوٹ حملے کی دال میں کچھ کالانہیں بلکہ پوری کی پوری دال ہی کالی لگتی ہے۔ بھارت نے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کوپٹھان کوٹ ایئربیس کے اندرتک رسائی نہ دینے کااعلان کردیا۔ بھارتی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ بھارت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا۔ پاکستان نے معاملے پر فوری کارروائی نہ کی تو دنیا ایک سال میں نتائج دیکھے گی۔ الٹاچورکوتوال کوڈانٹے۔ بھارت نے پاکستان کوپٹھان کوٹ ائیربیس پررسائی دینے کی بجائے دھمکیاں دینا شروع کردیں اورمعاملے کو مشکوک بنا کرپوری دال ہی کالی کردی۔ پاکستان نے ہمیشہ کی طرح ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے پٹھان کوٹ حملے پر تحقیقاتی ٹیم بنائی جس نے اپنا کام بھی شروع کردیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کو جائے وقوعہ کامعائنہ کرنے کے لیے بھارت بھیجنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا لیکن بھارت نے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کوائیربیس تک رسائی نہ دینے کااعلان کردیا۔ بھارتی وزیردفاع کے بیان کے بعد بھارتی دعوو¿ں کی قلعی کھل گئی اورمنوہرپاریکر کے انکار نے معاملے کو مشکوک بنادیا ہے۔ معاملہ یہی پرختم نہیں ہوابلکہ بھارتی وزیردفاع منوہرپارکرنے یہ تک کہہ دیاکہ ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارت کاصبرکاپیمانہ لبریز ہوچکاہے یعنی الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔ صبر کا پیمانہ تو پاکستان کا لبریز ہونا چاہیے جس کے پاس بھارتی ایجنسیوں کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں۔ پشاورکے معصوم بچوں کاقتل عام ہویاپھرکراچی کے بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ۔ بلوچستان میں شدت پسندانہ کارروائیاں ہوں یاپھرپنجاب میں کوئی بھی وحشت انگیزکارروائی اسکے تانے بانے بھارت سے ہی ملتے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کو ثبوت بھی فراہم کر دیے لیکن بھارت نے آج تک کوئی تحقیقاتی ٹیم بنانا تو درکنار کوئی پیش رفت تک نہیں کی۔ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزم آج انتہاپسندوں کے زیرسایہ دندناتے پھررہے ہیں جہاں تک بھارتی وزیردفاع کی دھمکی کی بات رہی کہ اب دنیاایک سال میں نتائج دیکھے گی تو موصوف یہ شوق بھی پورا کرلیں۔ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم ایک سال نہیں بہت جلد بھارتی ڈھول کاپول کھول دےگی۔ پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کا ڈرامہ بھی فلاپ ہونےوالا ہے۔ پھر بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اوراس کی دفاعی صلاحیت کو دنیا مانتی ہے۔