Saturday, May 18, 2024

پٹھانکوٹ ایئربیس پر رچایا گیا دہشتگردی کا طویل ڈرامہ بالآخر پچاسی گھنٹوں بعد ختم

پٹھانکوٹ ایئربیس پر رچایا گیا دہشتگردی کا طویل ڈرامہ بالآخر پچاسی گھنٹوں بعد ختم
January 5, 2016
  پٹھانکوٹ(ویب ڈیسک)بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئربیس پررچا یا گیا دہشتگردی کا  طویل ڈرامہ  بالآخر پچاسی گھنٹے بعد ختم ہو گیا بھارتی ٹی وی  چینلوں  کے ساس بہو سیریل کی طرح طول پکڑنے والے اس ڈرامے میں بھارتی میڈیا اور انٹیلی جنس کا نشانہ صرف پاکستان تھا اور فکر تھی تو صرف یہ کہ پاکستان کو کس طرح اور کس حد تک رگیدا جا سکتا ہے لیکن کمزور اسکرپٹ ڈرامے کی ناکامی کا سبب بن گیا۔ تفصیلات کےمطابق ماں میں شہید ہونے جا رہا ہوں، بھارتی زمین سے ایک شخص  کی سرائیکی لہجے میں  پاکستان کے جنوبی پنجاب کے شہر میں فون کال دوسری طرف سے مسلسل رونے کی آواز فون کرنے والا بار بار کہہ رہا ہے ماں میں شہید ہونے جا رہا ہوں بالآخر روتی ہوئی خاتون نے خود کو سنبھال لیا حوصلہ جمع کیا اور سوال کیا  بیٹا تم نے کچھ کھایا ہے یہ ہے وہ ڈرامہ جو بھارتی میڈیا اور انٹیلی جنس مل کر چلانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ڈرامہ بھانڈ پن کی انتہا ہے یہ کون سی انسانی نفسیات ہے یہ کس دنیا کی بات ہےبیٹا اپنے مرنے کی خبر دے رہا ہو اور ماں کو اس  کے ایک وقت کے فاقے کی فکر ہو۔ بھارتی ایجنسیاں اس ڈرامے کے لئے بالی ووڈ کا ہدایت کار لے لیتیں تو شاید اسکرپٹ میں اتنا جھول نہ ہوتا،  اسی ڈرامے میں بھارتی عوام کو بتایا گیا  کہ حملہ آور جیش محمد سے وابستہ ہیں فون پر مسعود اظہر سے ہدایات لیتے رہےکوئی مولوی عبدالغفور بھی ہدایات دے رہا تھا فون ریکارڈ ہاتھ آگیا ہےپھر اچانک اسٹوری تبدیل ہوئی یاد آیا کشمیریوں کو بھی اسی ڈرامے کی لپیٹ میں لیا جا سکتا ہے اچانک واویلا ہوا  حملہ تو متحدہ جہاد کونسل نے کیا سب کیا دھرا سید صلاح الدین  کا ہے ڈرامے کا ایک اور منظر انٹیلی جنس افسر بھارتی میڈیا کو بتاتا ہےاس نے فون کالز سنیں، ٹیپس اس کے پاس ہیں فون کرنے والا ہسٹریا کا شکار محسوس ہوتا ہےا ور تربیت یافتہ لڑاکا اور جنگجو نہیں لگتا۔ پھر اچانک اسکرپٹ تبدیل ہوگیا بھارتی میڈیا کو نئی لائن ملی چار دن مسلسل آپریشن کے جواز کے لئے کہا گیا دہشتگرد فوجی تربیت یافتہ تھے ایسا جم کر لڑے کہ بھارتی زمین پر سیکڑوں کمانڈوز مل کر بھی قابو نہ کر پائے پہلے چار حملہ آور بتائے گئے لیکن پھر ڈرامہ سیریز سوپ میں بدل گئی لمبا کھینچنا پڑا تو دہشتگرد بھی بڑھ کر چھ ہو گئے۔