Friday, September 20, 2024

پٹھان کی ایک زبان ہوتی ہے ،شاہد آفریدی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک کپتان ہونگے : شہریار خان

پٹھان کی ایک زبان ہوتی ہے ،شاہد آفریدی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک کپتان ہونگے : شہریار خان
March 4, 2016
لاہور(92نیوز)چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ پٹھان کی زبان ایک ہوتی ہےشاہد آفریدی بھی پٹھان اور وہ خود بھی اس لئے آفریدی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک کپتان ہونگےبورڈ کے چیئرمین نے پکی زبان کی منطق کس تناظر میں کہی ۔ تفصیلات کےمطابق پٹھان کی ایک زبان ہوتی ہے یہ کہنا تھا بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا  جنہوں نے شاہد آفریدی کی کپتانی پرسب ٹھیک ہے کاتاثر دینے کی کوشش کی  کہتےہیں ہم دونوں پٹھان ہیں اس لئےجو زبان دی اس پر پورا اتریں گے۔ شہریار خان نے یہ منطق پیش تو کر دی  لیکن کیا وہ شاہد آفریدی کو یہ باور کرانا چاہتے تھے کہ جناب ورلڈ کپ کے بعد نو کپتانی ۔ یاپھر اپنی خود نمائی چاہتےتھے یعنی جو کہہ دیا  پورا ہو کر رہے گاچاہے آفریدی کی کارکردگی جتنی ہی ناقص کیوں نہ ہو ؟؟ دوسری جانب شائقین کرکٹ بہت سے سوالات اٹھاتے ہیں بتایا جائے  کرکٹ میں اچھی کارکردگی ضروری ہے یا پھر زبان کا پکا ہونا ؟؟ شاہد آفریدی کو کپتان رہنے کا وعدہ کر دیا تو کیا ناقص کارکردگی کے باوجود زبان کا مان رکھنا ہوگا  ؟؟ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے کچھ تبدیلیاں متوقع ضرور ہیں لیکن مجموعی طور پر یہ وقت زیادہ اکھاڑپچھاڑ کا نہیں ہے۔