Thursday, September 19, 2024

پٹھان کوٹ واقعہ، جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم نوازشریف کو پیش، بھارتی الزامات مسترد

پٹھان کوٹ واقعہ، جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم نوازشریف کو پیش، بھارتی الزامات مسترد
April 3, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پٹھان کوٹ واقعہ میں جے آئی ٹی ٹیم کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم نوازشریف کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ کی روشنی میں وزارت داخلہ کا اہم اجلاس منگل کے روز طلب کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ جے آئی ٹی ٹیم کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم نوازشریف کو پیش کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں وزارت داخلہ کا اہم اجلاس منگل کے روز طلب کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اجلاس میں وزرات داخلہ، دفاع، خارجہ اور جی آئی ٹی کے نمائندے شرکت کرینگے۔ تحقیقاتی ٹیم نے واقعہ پر بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا۔ بھارت واقعہ میں مولانا مسعود اظہر کے ملوث ہونے کے براہ راست کوئی ثبوت نہ دے سکا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے محدود پیمانے پر تحقیقات کی اجازت دی۔ آپریشن میں شریک سیکورٹی اہلکاروں تک رسائی نہیں دی گئی۔ دورے کے دوران کی گئی تحقیقات پاکستان میں درج مقدمے کے ٹرائل کے لئے ناکافی ہیں۔ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم  گزشتہ ہفتے بھارت کے لئے روانہ ہوئی تھی۔