Thursday, March 28, 2024

پٹھان کوٹ حملہ : بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان کو کلین چٹ دیدی

پٹھان کوٹ حملہ : بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان کو کلین چٹ دیدی
June 2, 2016
نئی دہلی(ویب ڈٰیسک)بھارت کے جھوٹے الزامات بے نقاب ہو گئے، پٹھان کوٹ حملے پر بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے بھانڈا پھوڑ دیا ڈائریکٹر تحقیقاتی ٹیم شردکمار کا کہنا ہے کہ  پٹھان کوٹ حملہ میں پاکستانی حکومت یاایجنسی کے ملوث ہونے کے کوئی شواہدنہیں ملے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی کی پاکستان کے خلاف عداوت پوری دنیا میں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ بھارت آئے روز کوئی نہ کوئی بہانہ کرکے پاکستان پر دباؤبڑھانے کی کوشش کرتا رہتا ہے لیکن بھارت کی ہمیشہ سب تدبیریں  الٹی ہوجاتی ہیں اور اس کا دنیا کے سامنے جھوٹ کھل کر سامنے آجاتا ہے ۔ چند ماہ قبل بھارت کے پٹھان کوٹ ایئربیس پر ہونے والے حملے کا الزام بھی ہمیشہ کی طرح  پاکستان پر لگایا لیکن وقت نے ایک بار پھر انڈیا کے ماتھے پر جھوٹ کا کلنگ لگادیا اور وہ ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر دنیا میں رسوا ہوگیا ہے ۔ پٹھان کوٹ حملے پر بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔ ڈائریکٹر تحقیقاتی ٹیم شرد کمار کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے میں پاکستانی حکومت یا ایجنسی کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں ۔