Thursday, April 25, 2024

پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مسلسل دوسرے روز بھی جاری

پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مسلسل دوسرے روز بھی جاری
January 3, 2016
پٹھان کوٹ(ویب ڈیسک)پٹھان کوٹ ایئربیس پردہشت گردوں کے خلاف بھارتی فورسزکاآپریشن مسلسل دوسرے روزبھی جاری ہےآپریشن میں سکیورٹی فورسزکے سات اہلکارمارے گئے جبکہ چھ دہشت گردوں کے بھی مارے جانے کی اطلاع ہےادھر نئی دہلی ، بمبئی اورغازی آباد میں بم کی اطلاع پر ٹرینوں کی آمدو رفت متاثر ہوگئی ۔ تفصیلات کےمطابق دہشت گردوں کے حملے میں بھارتی سیکیورٹی فورسز  کے سات اہلکار ہلاک  جبکہ جوابی کارروائی میں  چھ دہشت گرد بھی مارے گئےہیں ۔ بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئر بیس کو گزشتہ روز مشکوک حملے کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں نے کلیئر قرار دیدیا تھا لیکن بھارتی حکام نے اتوارکے روزبیان بدلااورکہاکہ آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیاکہ اتوارکی صبح ائیربیس پر دودہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی جس پر سکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گردکوماردیاجبکہ دوسرے حملہ آورکے ساتھ مقابلہ جاری ہےبھارتی میڈیا کے مطابق اتوارکے روزبھی ایئربیس پردھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ۔ اس صورتحال پر بھارتی میڈیا نے اپنی سکیورٹی ایجنسیوں کی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان پرروائتی  الزام تراشیاں شروع کر دی ہیں ہفتے کی رات شروع ہونے والے آپریشن میں بھارتی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا ۔