Thursday, March 28, 2024

پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملہ بھارتی سکیورٹی فورسز کی ناکامی یا پھر مودی سرکار کی کوئی نئی چال

پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملہ بھارتی سکیورٹی فورسز کی ناکامی یا پھر مودی سرکار کی کوئی نئی چال
January 3, 2016
  پٹھان کوٹ(ویب ڈیسک)پٹھان کوٹ ائیربیس پرحملہ بھارتی سکیورٹی فورسزکی لاپرواہی ہے یاپھرمودی سرکار کی کوئی نئی چال عینی شاہدین  نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پولیس کوفراہم کی لیکن پولیس نے حملہ آوروں کاتعاقب کرنے کی بجائے عینی شاہدین کوہی تشددکانشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کےمطابق پٹھان کوٹ ائیربیس پردہشت گردوں کے حملے پربھارتی فورسزکی لاپروائی نے کئی سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔ پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے سے  پہلے  حملہ آوروں نے ایس پی  اور اس کے ملازم کو گاڑی سمیت  اغوا کیا  ۔دہشت گردوں کے چنگل سے نکلنے کے بعد دونوں   نے پولیس کوعلاقے میں حملہ آوروں کی موجودگی کی خبردی مگرپولیس نے نااہلی کا ثبوت دیا  ایس  کے خانساماں   مدن گوپال کا کہنا ہے کہ  پولیس نے ان کی شکایت پرکارروائی کرنے کی بجائے انہیں ہی تشددکانشانہ بناڈالا۔ ایک اورعلاقہ مکین کاکہناتھاکہ ایس پی کی گاڑی اغوا ہونے کی خبر آگ کی طرح پھیلی اگر سیکورٹی بڑھا دی جاتی تو   یہ صورت حال نہ ہوتی ایک سوال یہ بھی ہے کہ ٹیکسی اورایس پی کی گاڑی کے اغواکے بعد پولیس حرکت میں کیوں نہ آئی پولیس نے علاقے میں اضافی ناکہ بندی کیوں نہیں کی  بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے  یہ دعویٰ توکیاکہ دہشت گردوں کی فون کالزٹیپ کی گئی تاہم ان کی جگہ کاتعین کر کے کسی کو پکڑا کیوں نہیں گیا بھارتی سکیورٹی فورسزکی نااہلی کاندازہ اس بات سے ہی  ہوتاہے کہ دوروزگزرگئے تاہم بھارتی فورسزحملہ آوروں کا مکمل خاتمہ تو درکنار ان کی صحیح تعدادبتانےسے بھی قاصرہیں۔