Monday, April 22, 2024

پٹھان کوٹ ایئربیس پر پھر حملہ ... دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں

پٹھان کوٹ ایئربیس پر پھر حملہ ... دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں
January 3, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی سکیورٹی ایجنسیوں کی نااہلی کا ایک اور ثبوت دنیا کے سامنے آ گیا۔ مشکوک آپریشن کے بعد پٹھان کوٹ ائیر بیس کو کلیئر قرار دیے جانے کے بعد پھر حملے کی زد میں آ گئی۔ بھارتی میڈیا کو کچھ نہ ملا تو پاکستان پر الزام تراشیاں شروع کر دیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ائیر بیس میں ایک حملہ آور کی موجودگی کا شبہ ہے۔ ادھر نئی دہلی‘ بمبئی اورغازی آباد میں بم کی اطلاع پر ٹرینوں کی آمدو رفت متاثر ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ائیر بیس کو گزشتہ روز مشکوک حملے کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں نے کلیئر قرار دیدیا تھا لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان کوٹ ائیر بیس میں پھر کوئی دہشت گرد گھس آیا اور ایک بار پھر فائرنگ اور دھماکا ہوا ہے۔ بھارتی سکیورٹی ایجنسیاں ائیر بیس میں ایک اور سرچ آپریشن میں مصروف تھیں کہ ایک دھماکا ہوا جس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔ اب پانچویں حملہ آور کے مارے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں۔ اس صورتحال پر بھارتی میڈیا نے اپنی سکیورٹی ایجنسیوں کی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان پر روایتی الزام تراشیاں شروع کر دی ہیں۔