Thursday, April 25, 2024

پٹھان کوٹ ایئربیس حملے میں 7فوجی ہلاک 20زخمی ہوئے  : بھارتی سیکریٹری داخلہ

پٹھان کوٹ ایئربیس حملے میں 7فوجی ہلاک 20زخمی ہوئے  : بھارتی سیکریٹری داخلہ
January 3, 2016
پٹھان کوٹ(92نیوز)بھارتی سیکریٹری داخلہ راجیو مہرشی نے کہا ہےکہ  پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے میں 7فوجی ہلاک  20زخمی ہوئے ہیں جبکہ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے میں 7فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 20سے زائد کے زخمی ہونے کی ابھی تک اطلاعات ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر بیس کو کلیر کرانے تک سرچ آپریشن جاری رہے گا۔ سیکریٹری داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ایئربیس میں چھپے دو دہشتگردوں کو ایک خٰاص حصے تک محدود کردیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایئر بیس پر حملہ کرنے والے دہشتگرد فوجی وردیوں میں ملبوس تھے۔