Thursday, March 28, 2024

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات مانیں گے ناجائز نہیں، حماد اظہر

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات مانیں گے ناجائز نہیں، حماد اظہر
November 25, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر توانائیحماد اظہر نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔

حماد اظہر بولے کہ پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں۔ ڈیلرز کے جائز مطالبات مانیں گے ناجائز نہیں، عوام کو پریشان کرنا درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی کو بھیج چکے۔ آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا۔ پٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے۔