Friday, April 19, 2024

پٹرولیم ڈویژن کے 2017 سے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالے جانے کا انکشاف

پٹرولیم ڈویژن کے 2017 سے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالے جانے کا انکشاف
May 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم ڈویژن میں بدانتظامی عروج پر ہے، 2017 سے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن خلاف قانون پٹرولیم لیوی وصول کرتا رہا۔ ساڑھے تین سال بعد پیسوں کی قانونی حثیت یاد ائی تو منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے رجوع کرلیا۔ پٹرولیم ڈویژن ، 2017 ، عوام ، جیب پر ڈاکہ ، انکشاف ، اسلام آباد ، 92 نیوز پٹرولیم ڈویژن میں قانون کی عدم پاسداری کا سلسلہ جاری ہے، افسران کی خلاف قانون تعیناتیوں کے بعد ایک اور اسکیںڈل پکڑا گیا۔ 92 نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے عوام سے خلاف قانون پٹرولیم لیوی وصول کئے جانے کا اعتراف کرلیا۔ 2017 سے ایل پی جی صارفین سے خلاف قانون پٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے اور اب تک 8ارب 50کروڑ روپے عوام سے وصول کیے جا چکے ہیں۔ ساڑھے تین سال بعد اچانک پٹرولیم ڈویژن کو عوام سے وصول پیسوں کی قانونی حیثیت یاد آئی تو اقتصادی رابطہ کمیٹی سے اب تک وصول کی گئی لیوی کو 2017سے منظورکرنے کی سفارش کردی۔ آئندہ سالوں میں بھی 4 ہزار 669 روپے فی ٹن لیوی وصولی جاری رکھنے کی منظوری بھی طلب کرلی گئی۔ ای سی سی کی جانب سے منظوری کے وفاقی کابینہ کی بھی منظوری درکار ہوگی۔ اس سے قبل پٹرولیم ڈویژن میں غیرقانونی تقرریوں کا اسکینڈل بھی منظر عام آیا تھا۔ ڈی جی پی سی سمیت نجی کمپنیوں کے افسران کو خلاف قانون پٹرولیم ڈویژن میں تعینات کیا گیا اور جب افسران کی قانونی حیثیت سوال اٹھے توگذشتہ ماہ تمام افسران کو فارغ کردیا گیا تھا۔