Friday, April 26, 2024

پٹرولیم ڈویژن کی یکم جون سے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش

پٹرولیم ڈویژن کی یکم جون سے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش
May 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم ڈویژن نے یکم جون سے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش کردی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز بعد کرنے کی بھی تجویز دیدی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ آج کرے گی، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات  میں 7 سے 11 روپے فی لٹر کمی کی سفارش کر رکھی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ارسال کردہ سمری کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بتدریج کم ہورہی یں،  قیمتوں کا ہر 15 دن تعین نہ کیا گیا تو ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔ 15 دن بعد قیمتوں کا تعین کرکے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دیوالیہ ہونے سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں 200 ارب روپے کے اسلامی سکوک بانڈز کی تقسیم کا معاملہ زیر غور آئے گا، وزارت توانائی 200 ارب روپے کی تقسیم کے حوالے سے دوبارہ سمری پیش کرے گی، پیسوں کی ادائیگی اور طریقہ کار کو آئندہ اجلاس میں وضع کیا جائے گا۔