Friday, May 17, 2024

پٹرولیم ڈویژن نے تیل ، گیس بحران سے بچنے کیلئے ہنگامی پیکیج مانگ لیا

پٹرولیم ڈویژن نے تیل ، گیس بحران سے بچنے کیلئے ہنگامی پیکیج مانگ لیا
November 4, 2020

اسلام آباد(92 نیوز)گردشی قرضے کے باعث تیل اور گیس کی 7 سرکاری کمپنیاں مالی بحران سے دوچار ہیں ، پٹرولیم ڈویژن نے تیل،گیس کے بحران سے بچنے کیلئے ہنگامی پیکیج مانگ لیا۔

دستاویزات کے مطابق پی ایس او سمیت 7 سرکاری کمپنیوں کے واجبات ایک ہزار 600 ارب سے تجاوزکر چکے ہیں ، پی ایس او کے 323 ارب اوراو جی ڈی سی ایل کے واجبات401 ارب روپے سے تجاوز ہیں ۔ پی پی ایل کے واجبات 371 ارب روپے سے تجاوز  ہیں ۔

دستاویزات کے مطابق سوئی نادرن کے واجبات 54 ارب اور سوئی سدرن کے 293 ارب روپے ہوگئے،پی ایل ایل 39 ارب، جی ایچ پی ایل کے واجبات 113 ارب ہوچکے ہیں ،ادائیگیوں کا سلسلہ شروع نہ ہوا تو بدترین پٹرول بحران پیدا ہو جائیگا۔