Saturday, April 20, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 13.74فیصد اضافہ ہوا

پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 13.74فیصد اضافہ ہوا
November 23, 2017

اسلام آباد (92 نیوز ) رواں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں اضافہ سے اس صنعت کی بڑھوتری ہوئی ہے ۔ اس عرصہ میں مٹی کے تیل کی پیداوارمیں 7.60 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔