Sunday, September 8, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں برقرار‘ لائٹ ڈیزل 5 روپے 38 پیسے مہنگا

پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں برقرار‘ لائٹ ڈیزل 5 روپے 38 پیسے مہنگا
June 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی۔ صرف لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے اڑتیس پیسے فی لٹر اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جولائی کے دوران پٹرول، ہائی اوکٹین، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی پرانی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ صرف لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے اڑتیس پیسے فی لٹر اضافہ ہوگا۔ اسحاق ڈار نے دعوی کیاکہ قیمتیں برقرار رکھنے سے حکومت تین ارب کا اضافی بوجھ برداشت کرے گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پرپٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے عام آدمی کو فرق نہیں پڑےگا۔