Thursday, April 25, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں تو پیسے جیب سے ڈالنا پڑیںگے، شوکت ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں تو پیسے جیب سے ڈالنا پڑیںگے، شوکت ترین
October 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں تو پیسے جیب سے ڈالنا پڑیں گے۔

شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پٹرولیم لیوی کم کرکے 2 سے اڑھائی روپے کردی ہے، کورونا کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے، برطانیہ اور امریکا میں بھی مہنگائی ہوئی ہے۔ کہا کہ پوری دنیا کی طرح ہمارے ملک میں بھی مہنگائی ہے، گھی، دالیں، چینی برآمد کررہے ہیں۔ مزید کہا وزیر اعظم نے گندم 1950 روپے فی من کردی ہے۔

اُنہوں نے کہا نچلا طبقہ مشکلات میں ہے، مڈل مین پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نہ ہونے کی وجہ سے منہ مانگا منافع کماتا ہے۔ ہماری معیشت ترقی کر رہی ہے،  ایف بی آر کے ریونیو میں اضافہ ہوگیا۔

وزیر خزانہ نے کہا ہر گھرانے کو 5 لاکھ روپے کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔ صحت کارڈ کو پنجاب سمیت پورے ملک میں جاری کرینگے۔ کہا کہ ہر گھر کے ایک فراد کو تکنیکی  تربیت فراہم کریں گے۔ احساس پروگرام کے ذریعے سے لوگوں کو پیسے دے رہے ہیں۔  ہم لوگوں کو مچھلی نہیں دینگے مچھلی پکڑنا سکھائیں گے۔