Thursday, March 28, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے کسٹم ڈیوٹی اور جی ایس ٹی میں اضافے کا انکشاف

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے کسٹم ڈیوٹی اور جی ایس ٹی میں اضافے کا انکشاف
October 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (سہیل اقبال بھٹی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا، عوامی مشکلات کے باوجود کسٹم ڈیوٹی اور جی ایس ٹی میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

16 اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت برقرار یا 5 روپے اضافہ ممکن تھا۔ حکومت پٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی وصول کرنے لگی۔ حکومتی ٹیم نے قیمت میں نصف اضافہ یا برقرار رکھنے کے آپشن پر عمل نہ کیا۔

کسٹم ڈیوٹی میں کمی سے 31 اکتوبر تک قیمتیں برقرار رکھ کر مہنگائی کے طوفان سے بچا جاسکتا تھا۔ ملکی پانچ ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کیلئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی تھی۔ ریفائنریوں کو اپ گریڈیشن کیلئے یکم جنوری 2022 سے کسٹم ڈیوٹی کے ذریعے جمع رقم کی ادائیگی شروع ہونی ہے۔