Friday, April 19, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
November 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اوگرا کی جانب سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی۔ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے فی لٹر کمی تجویز لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر کمی کی دی گئی ہے۔ تجویز پر حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم دسمبر سے ہوگا۔