Thursday, May 9, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پٹرول 100 روپے 69 پیسے فی لٹر ہوگیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پٹرول 100 روپے 69 پیسے فی لٹر ہوگیا
November 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کردیں، پٹرول ایک روپے 71 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے کمی کردی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول ایک روپے 71 پیسے ہونے کے بعد نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے کمی کی گئی ہے، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے اور لائیٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات بارہ بجے سے ہوا۔