Friday, April 26, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر حکومت کا پھر عوام سے ہاتھ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر حکومت کا پھر عوام سے ہاتھ
May 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر حکومت ایک مرتبہ پھر عوام سے ہاتھ کر گئی۔عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک منتقل نہ کیا جاسکا۔ پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ۔ عوام 37 ارب روپے کے ریلیف سے محروم رہ گئے۔ حساب کتاب کے جادوگروں کا مشورہ مان لیا گیا۔ عالمی سطح پر پٹرولیم منصنوعات کی کم قیمتوں کا مکمل فائدہ عوام تک نہ پہنچایا جاسکا۔ حکومت نے پٹرولیم منصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کردیا۔ ڈیزل پر لیوی کی شرح 15 روپے سے بڑھا کر 30 روپے فی لٹر، پٹرول پر لیوی کی شرح 18 سے بڑھا کر 23 روپے 76 پیسے جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح میں 12 روپے لائٹ ڈیزل پر لیوی 9 روپے فی لٹر بڑھا دی گئی۔ مٹی کے تیل پر لیوی 18 روپے دو پیسے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل پر 11 روپے 18 پیسے فی لٹر لیوی وصول کی جائے گی۔ تمام پٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد ہی رہے گی۔ اوگرا نے حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے ڈیزل کی قیمت میں قیمتوں میں 33 روپے 94 پیسے فی لیٹر کم کرنے کی تجویز دی تھی لیکن حکومت نے جس طرح قیمتیں کم کیں اس کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر5 روپے 68 پیسے اورڈیزل پر6 روپے 79 پیسے فی لیٹرکا عوامی ریلیف اپنی تجوری میں ڈالا۔