Monday, May 6, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری
September 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں  میں کمی کا اعلان  کرتے ہوئے  حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔  پٹرول 4 روپے 59 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 33 پیسے فی لٹر سستا ہو گیا  ، سی این جی کی قیمت میں بھی 4روپے 40 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی۔ عوام  کے لیے خوشخبری  ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  کمی کا اعلان کر دیا ، نئی قیمتوں سےمتعلق وزارت خزانہ نے  نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیا  جس کا اطلاق ہو چکا ہے ۔ وزارت خزانہ کی جانب  سے  جاری  نوٹیفکیشن  کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 113 روپے 24 پیسے فی لٹر ہو گی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 5 روپے 33 پیسے کمی کے بعد 127 روپے 14 پیسے ہوگی۔لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 63 پیسے کمی سے 91 روپے 89 پیسے فی لیٹر جب کہ مٹی کا تیل 4 روپے27 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد99 روپے57 پیسے فی لٹر فروخت ہو گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج  سے ہو چکا ہے ۔ دوسری جانب سی این جی کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ، سی این جی ایسوسی ایشن  کے مطابق پنجاب میں سی این جی کی نئی قیمت 85 روپے 50 پیسے فی لٹر ہوگی۔