Saturday, April 20, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے،شہری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے،شہری
December 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ، پٹرول 25پیسے فی لٹر سستا ہوگیا ، چار لٹر پٹرول ڈلوانے پر شہریوں کو ایک روپے کی بچت ہوگی، شہری کہتے ہیں حکومت نے ریلیف نہیں دیا بلکہ ہمارے ساتھ مذاق کیاہے۔ پٹرول کی قیمت میں 25 پیسےفی لٹرکمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 113.99 فی لٹرہو گئی،شہری  چار لٹر پٹرول ڈلوایں اور  ایک روپے کا فائدہ حاصل کریں۔ شہریوں نے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں کمی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اونٹ کے منہ میں زیرہ قرار دیا ہے ،لوگوں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت نے ریلیف نہیں بلکہ مذاق کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ہائی  اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے40 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 125روپے ایک پیسہ اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96 روپے 35 پیسے ہو گئی ۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے کمی سے نئی قیمت 82 روپے 43 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔