Tuesday, April 23, 2024

پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے کے بعد حکومتی کی اب گیس کی قیمتیں بڑھانے پر نظر

پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے کے بعد حکومتی کی اب گیس کی قیمتیں بڑھانے پر نظر
May 31, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد اب عوام پر ایک اور تلوار لٹکا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا ماہانہ گھریلو بل میں 100روپےسے  5ہزار روپے تک اضافہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کو ایک اور کڑوی گولی دینے کا فیصلہ کر لیا، منصوبے کے مطابق ایک سو یونٹس تک استعمال کرنے والوں کے نرخوں میں ایک سو روپیہ اضافہ ہوگا۔ تین سو یونٹس استعمال کو ماہانہ چار سو ستر روپے مزید دینا ہونگےاسی طرح پانچ سو یونٹس پر ساڑھے تین ہزار روہے اضافہ ہوگا۔ چھ سو یونٹس پر چار ہزار دو سو انیس روپے بڑھ جائیں گے،اگر سات سو یونٹس استعال کئے تو پانچ ہزار روپے ماہانہ اضافہ ہوگا۔ اس بات کا انکشاف نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام بجٹ پاکستان میں کیا گیا، اس طرح حکومت سالانہ عوام کو گیس مہنگی کرنے کی مد میں 77بلین روپے سے زائد کا ٹیکا لگائے گی۔