Friday, March 29, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے پر مختلف شہروں میں احتجاج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے پر مختلف شہروں میں احتجاج
October 16, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے پر عوام غم و غصہ، مختلف شہروں میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

جماعت اسلامی نے پیڑول کی بڑھتی قیمتوں پر وحدت روڈ لاہور پر مظاہرہ کیا، احتجاج کے شرکاء نے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ خود پر لگا لی، بچوں کا بِیگ تھام کا پیدل اسکول چھوڑ کر آنے کا تاثر دیا۔

مظاہرے کے شرکا نے کہا کہ پٹرول مہنگا، بجلی مہنگی، گیس مہنگی، یہ حکومت ڈبل شاہ بن چکی ہے۔

لاہور پریس کلب کے باہر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کیا، احتجاجی کارکنوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے غریب کو زندہ درگور کرنے کا عہد کرلیا ہے۔

پیپلزپارٹی نے گوجرانوالہ میں مہنگائی کیخلاف پیپلز پارٹی نے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے شدید نعرے بازی کر تے ہوئے کہا کہ حکمران مہنگائی کی روک تھام میں ناکام ہوگئے، مستعفی ہوں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے تک اضافے نےکراچی والوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں کہتے ہیں پہلے ہی مہنگائی نے روٹی کا حصول مشکل بنا رکھا ہے۔