Wednesday, April 24, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے
July 2, 2020

سکھر ( 92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیاء خورونوش کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ، سکھر میں آٹا، چینی، تیل اور گھی سمیت دالوں کی قیمت میں 30 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پھل کھانے سے پہلے ہی پھیکا ہوگیا  اور مُلکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ 25 روپے اضافہ نے شہریوں کے ہوش اڑادیے ۔

پٹرولیم مصنوعات کی آسمان سی باتیں کرتی قیمتوں کے ساتھ ہی سکھر میں منافع خوروں نے بھی کمر کس لی  اور آٹے کی قیمت 5 روپے اضافے سے 50 روپے فی کلو  ، چینی 10 روپے اضافے سے 85 روپےجبکہ دالوں اور گھی کی قیمت میں 10 سے 30 روپے  فی کلو اضافہ کردیا گیا ۔

اشیاٗ خورو نوش کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے دل کی بھڑاس نکالی اور کہا کہ پٹرول کی قیمت کم ہونےکے باوجود مہنگائی کا جن بے قابو ہوتا ہے ۔

دکانداروں نے مہنگائی کی نئی لہر کا سارا ملبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ڈال دیا ۔

شہریوں کا کہنا ہے پہلے پٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود ایک کے بعد دوسرے پٹرول پمپ تک دھکے کھانے پڑے، او اب مہنگائی نے مزید کمر توڑ دی ہے ۔