Thursday, April 18, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست مسترد

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست مسترد
July 1, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ درخواست جماعت اسلامی کے میاں اسلم نے دائر کی تھی ۔ عدالت نے قراردیا درخواست پر کارروائی عدالت کا اختیار سے تجاوز ہو گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ایگزیکٹو کا اختیار ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین مکمل طور پر انتظامیہ کا اختیار ہے۔ عدالت کی اس معاملے میں مداخلت آئینی توازن میں بگاڑ پیدا کر سکتی ہے۔ عدالت کو کوئی شک نہیں کہ انتظامیہ عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ یہ عدالت انتظامیہ کے اس معاملے میں مداخلت سے گریز کرتی ہے۔