Monday, May 13, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد
March 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے اوگرا  کی  سمری مسترد کر دی ۔ آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی  موجودہ قیمتیں برقرار رہیں ۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر  عوام کی جانب  سے  حکومتی  فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول 6 روپے 22 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 82 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ مٹی کا تیل 6 روپے 37 پیسے اضافے کی تجویز کی گئی تھی۔ تاہم  وزیراعظم عمران خان  کی جانب  سے  اوگرا کی تجویز مسترد کیے جانے پر قیمتوں میں مجوزہ اضافے کا خطرہ فی الحال ٹل گیا ہے۔