Sunday, September 8, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ مؤخر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ مؤخر
November 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔ وزارت خزانہ نے مداخلت کرکے اوگرا کی سمری پر عملدرآمد کو رکوایا ۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نو روپے اکانوے پیسے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو دینے کی پالیسی پر عمل ہو گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 91 پیسے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ اس حوالے سے اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی۔ پٹرول 5 روپے 21 پیسے ، ڈیزل 2 روپے ، مٹی کا تیل 9 روپے 91 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئ تھی۔