Thursday, March 28, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال
November 29, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) مہنگائی کے نئے طوفان کی آمدآمد ہے ۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سفارشات حکومت کو بھجوا دیں ۔
اوگرا نے حکومت کو آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 1روپے48پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے ۔ ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ چونکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کو ڈی ریگولیٹ کر دیا گیا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہی کریں گی ،
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13روپے15 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 15روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے
۔اس بار بھی اوگرا نے تجویز دی ہے کہ جی ایس ٹی اور پیٹرولیم لیوی کی شرح میں کمی کرکے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی جا سکتی ہے ۔ تا ہم اوگرا کی سفارشات پر وزارت خزانہ وزیر اعظم کی ہدائت پر کل 30 نومبر کو حتمی فیصلہ کرے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔