Friday, April 26, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال
November 29, 2016

 

اسلام آباد(92نیوز)عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں اوگرا نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ،سمری میں  پٹرول4روپے  ڈیزل5روپے 42پیسے مٹی کا تیل 2روپے 81پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پوری دنیا میں پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی جبکہ پاکستان میں اضافے کی تیاریاں ۔ شہری بھی تیاری پکڑ لیں کیونکہ اوگرانے پٹرولیم قیمتوں میں ایک نہیں دو نہیں پورے 6روپے 82پیسے تک اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی۔ اوگرا کی طرف سے بھجوائی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 4روپے لٹرہائی آکٹین 6روپے 82پیسے مٹی کا تیل 2 روپے 81 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 13پیسے فی لیٹر کمی کا کہا گیا ہے۔ وزارت پٹرولیم سمری کو جائزے کےلئے وزارت خزانہ بھجوائے گی جس کے بعدوزیرخزانہ وزیراعظم کی ہدایت پر پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرینگے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاع یکم دسمبر سے ہوگا۔