Saturday, April 27, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول
July 30, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی۔ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری کر لی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق پٹرولیم ڈویژن کو سمری موصول  ہو گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کر دی ۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ۔ اوگرا کی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کرے گی جبکہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہو گا ۔