Thursday, May 2, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
May 5, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پٹرول کی فی لٹر قیمت 9 روپیہ 35 پیسے کے اضافے کے ساتھ 108 روپے 42 پیسے ہو گئی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 4 روپے 89 پیسے اضافہ کی منظوری دے دی ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے اضافے کے بعد 96 روپے 77 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 86 روپے 94 پیسے   کی منظوری دے دی ۔ عوام نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مایوس کن قرار دیا۔

 ای سی سی نے رینجرز اور وزارت داخلہ سمیت مختلف اداروں کی ضمنی گرانٹس بھی منظور کیں ۔ ای سی سی کے تمام فیصلے حتمی منظوری کیلیے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔

 اجلاس میں بتایا گیا کہ پٹرولیم قیمتوں کا مکمل بوجھ عوام پر منتقل نہ کرنے سے حکومت کو پانچ ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا ہو گا۔

 فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر نرخ بڑھنے کی بنا پر کرنا پڑا ۔ قیمتوں میں اضافے کا بوجھ حکومت اور عوام کو مل کر برداشت کرنا پڑے گا۔