Saturday, May 11, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
January 1, 2020
لاہور (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ عدالت میں دائر درخواست میں درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر بوجھ بڑھے گا اور اس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔