Wednesday, May 8, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، رانا ثنا اللہ کی عوام سے احتجاج ریکارڈ کرانیکی اپیل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، رانا ثنا اللہ کی عوام سے احتجاج ریکارڈ کرانیکی اپیل
October 16, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے عوام سے احتجاج ریکارڈ کرانے کی اپیل کردی۔ کہا کہ عوام مہنگائی کے خلاف اب سڑکوں پر نکل آئیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا عوام مہنگائی کے خلاف اب سڑکوں پر نکل آئیں، تاریخ میں پہلے کبھی پٹرولیم مصنوعات اتنی مہنگی نہیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا، کم سمری کے باوجود زیادہ اضافہ کیا گیا، حکومت نے عام آدمی کا جینا مشکل کردیا، مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، ڈالر مزید مہنگا ہوگا۔