Wednesday, May 8, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، انٹر سٹی اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، انٹر سٹی اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیئے
October 16, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے انٹر سٹی اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیئے۔

کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔ جنرل بس سٹینڈز سمیت ڈی کلاس بس اڈوں پر نئے کرایہ نامہ کے مطابق کرایہ وصول کیا جانے لگا۔ شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔

 گڈز ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایوں میں 15 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ صدرپاکستان انٹر سٹی بس اونرز فیڈریشن کہتے ہیں کرایوں میں اضافہ کرنا ٹرانسپورٹروں کی مجبوری ہے۔