Friday, April 19, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 91 پیسے فی لٹر تک اضافے کی سفارش

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 91 پیسے فی لٹر تک اضافے کی سفارش
November 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کی پٹرول بم گرانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 91 پیسے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کر دی گئی۔ اس حوالے سے اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔ پٹرول 5 روپے 21 پیسے ، ڈیزل 2 روپے ، مٹی کا تیل 9 روپے 91 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئ ہے۔