Friday, March 29, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کی سمری ارسال

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کی سمری ارسال
March 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کی سمری ارسال کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق 15 مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

 ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ مارچ کے آغاز میں بھی وزیراعظم نے  قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی تھی۔