Thursday, May 9, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے فی لٹر تک کا اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے فی لٹر تک کا اضافہ
December 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے فی لٹر تک کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرول 2 روپے 61 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 پیسے فی لٹر مہنگا، مٹی کا تیل 3 روپے 10 پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے فی لٹرمہنگا ہو گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا ۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں 23 روپے 54 پیسے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے۔ گھریلو سلنڈر 277 روپے مہنگا ہو گیا۔